ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے روس کے روزنامے کو انٹرویو کے دوران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کورد کرتے ہوئے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر اس نے شام پر حملہ کیا تو اسے شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔ بشار اسد نے مزید کہا جس طرح امریکہ کو تمام جنگوں میں شکست ہوئی ہے اب بھی شکست اس کے انتظار میں ہے۔ انہوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کیا یہ ممکن ہے کہ حکومت اس جگہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرے جہاں پر اس کی افواج ہوں۔
.......
/169