ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پیر کو کہا کہ ابھی تک مغربی ممالک ایسے ثبوت نہیں پیش کر سکے ہیں جو ان کے دعووں کو ثابت کرے کہ شامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے تاہم وہ فوجی حملے کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہ رہا ہے کہ ڈیڈ لائن پار ہوچکی ہے اور اب تاخیر نہیں کی جا سکتی۔ روس نے کہا کہ جو ملک شام کے خلاے فوجی حملے کی بات کر رہے ہیں انہوں نے خود کو اقوام متحدہ کا تحقیقاتی وفد اور سیکورٹی کونسل سمجھ لیا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف سیکورٹی کونسل کی اجازت کے بغیر کوئی بھی حملہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہوگا۔
.......
/169