24 اگست 2013 - 19:30
ہندوستان میں وی ایچ پی کی حکمت عملی

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی حکومت کی طرف سے پابندی لگائے جانے کے باوجود وشو ہندو پریشد ایودھیا میں اپنے پروگرام پر عمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی حکومت کی طرف سے پابندی لگائے جانے کے باوجود وشو ہندو پریشد ایودھیا میں اپنے پروگرام پر عمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔اگرچہ حکومت و انتظامیہ پوری ریاست میں چوکنا ہے اور جمعہ دیر رات سے ہی گرفتاریاں شروع کر دی ہیں تاہم بعض ذرائع کے مطابق پولیس کو چکما دے کر ہزاروں سنت اور وی ایچ پی کے کارکن ایودھیا پہنچ چکے ہیں۔ریاستی حکومت نے 19 اگست کو 84 کوسی پرکرما پر پابندی لگائی تھی۔ پابندی لگائے جانے کے بعد وشو ہندو پریشد کے رہنماؤں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کر تے ہوئے کارکنوں کو دو زمرے میں بانٹ کر دوسرے درجے کے کارکنوں کو سنتوں کے ساتھ ایودھیا بھیجنا شروع کر دیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ وی ایچ پی کے کچھ رہنما اسی حکمت عملی کے تحت روپوش ہوگئے ہیں۔ادھر وشو ہندوپریشد کو روکنے پر آمادہ فیض آباد انتظامیہ نے ضلع میں نگرانی اور سلامتی سخت کر دی ہے۔

.......

/169