ارنا کی رپورٹ کے مطابق طالبان دہشتگردوں کےترجمان شاہد اللہ شاہد نے گزشتہ شب کراچی میں فوج کو نشانہ بنانے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ واضح رہے کراچی کے کورنگي علاقے میں جمعے اور جمعرات کی درمیانی رات میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں دو افراد جاں بحق اور سولہ افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں دس فوجی شامل ہیں۔ طالبان دہشتگردوں کے ترجمان نے میڈیا سے کہا کہ یہ بم دھماکہ فوج کو نشانہ بنانے کی طالبان کی پالیسی کاحصہ ہے۔ طالبان کا یہ حملہ ایسے عالم میں ہورہا ہے جبکہ پنجاب میں طالبان کے ترجمان عصمت اللہ معاویہ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی نواز شریف کی پیش کش کا خیرمقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف نے طالبان کے بعض قیدیوں کی پھانسی کی سزا معطل کرکے حکومت اور طالبان کے مذاکرات کا امکان بڑھادیا ہے۔ واضح رہے نواز شریف نے گذشتہ پیر کو ایک انٹرویو میں خونریزی ختم کرنے کےلئے طالبان کو مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 اگست 2013 - 19:30
News ID: 454732
پاکستانی طالبان نے کراچی میں جمعرات کی رات ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔