ابنا: فروغ السادات احمد پناہی نے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران امربالمعروف ونہی عن المنکرنامی سیمینارمیں اپنے مقالے کے انتخاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کا طریقہ سکھایا ہے اوریہ کائنات،انسان کی زندگی اوران کے باہمی روابط کے بارے ایک جامع نظریہ رکھتا ہے اورانسان اس کائنات کا ایک حصہ ہے۔ قرآن کریم نے انسان کے مختلف مادی اورروحانی پہلووں پرتوجہ کی ہے اورقرآن کریم کا مقصد ہرفرد اورمعاشرے کی سعادت ہے۔انہوں نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ موجودہ دور میں بشریت کی ایک اہم ترین مشکل روحی ونفسیاتی مسائل ہیں کہ جوشخص اورمعاشرے کی سلامتی کےلیے خطرناک شمارہوتے ہیں اور اللہ کے کلام اورائمہ اطہارعلیہم السلام کی احادیث سے الہام لیتےہوئے اس مقالے میں امرباالمعروف ونہی عن المنکر کے بارے بحث کی گئی ہے۔احمد پناہی نے مزید کہا ہے کہ انسان ایک معاشرتی موجود ہے اورقرآن کریم چاہتا ہے کہ سماجی زندگی میں انسانوں کے جسم اورروح کمال کی منزل پرفائز ہوں اوریہ اسی صورت میں ہی ممکن ہے کہ جب امرباالمعروف ونہی عن المنکرمعاشرے کے تمام افراد کا ایک عام فریضہ بن جائے۔
.......
/169