21 اگست 2013 - 19:30
پاکستان میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں کنٹرول لائن پر کشیدگی اور قومی سلامتی کے ا مور کاجائزہ لیا جائے گا۔

ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اس اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چودھری نثار ،وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ جبکہ وزارتِ دفاع کا منصب ان دنوں خود وزیراعظم نواز شریف کے پاس ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، قومی سلامتی کے امور، ملکی سرحدوں کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور اس کمیٹی کو مزید موثر اور مضبوط بنانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

.......

/169