19 اگست 2013 - 19:30
بحرین، جمعے کو بڑے پیمانے پر مظاہروں کی کال

بحرين کي مختلف جماعتوں اور گروہوں نے آئندہ جمعہ کومظاہروں کي کال دي ہے ۔

ابنا: بحرين کي مختلف سياسي جماعتوں اور گروہوں نے بحريني عوام سے کہا ہے کہ آئندہ جمعہ کوان مظاہروں ميں شرکت کريں جن کا عنوان ہے (غلامي کا دور گذرچکا ہے) ۔
بحرين سے ہي موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ آل خليفہ حکومت نے الحوض الجاف جيل ميں بند سياسي قيديوں کے اہل خانہ کو قيديوں سے ملاقات کي اجازت دينے سے منع کرديا  ۔ بحرين ميں انساني حقوق کي تنظيموں نے اس بارے ميں کہا ہے کہ قيديوں سے اہل خانہ کي ملاقات پر پابندي کا کوئي جواز نہيں ہے اور يہ آل خليفہ حکومت کي جارحانہ سرشت کو ظاہر کرتي ہے  ۔

  انساني حقوق کي تنظيموں کا کہنا ہے کہ قيديوں سے اہل خانہ کي ملاقات ان کا بنيادي حق ہے اور آل خليفہ حکومت کو اس حق کاہر حال ميں احترام کرنا ہوگا ۔

.......

/169