19 اگست 2013 - 19:30
تیونس، مذاکرات ناکام، بحران کا خدشہ

تيونس ميں بڑھتي کشيدگي کے درميان حکمراں جماعت النہضہ کے رہنما راشد الغنوشي اور قومي مزدور يونين کے سربراہ حسين عباسي کے مذاکرات ناکام ہو گئے ہيں ـ

ابنا: مذاکرات کے بعد مزدور یونین کے سربراہ حسین عباسي نے بتايا کہ حکمراں جماعت ملک کو سياسي بحران سے نجات دلانے کے لئے پيش کي جانے والي کسي بھي تجويز کو قبول کرنے پر تيار نہيں ہےـانہوں نے کہا کہ اب مذاکرات کو مزيد آگے بڑھانا بے سود ہےـ راشد الغنوشي بدھ کے روز بھي حسين عباسي سے ملاقات کرنے والے ہيں۔ مذاکرات کی ناکامی کے بعد حزب مخالف نے مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

.......

/169