18 اگست 2013 - 19:30

یمن میں دسیوں ہزار افراد نے دارالحکومت صنعا میں احتجاجی مظاہرہ کرکے امریکی ڈرون جارحیت کی مذمت کی ہے۔

ابنا: تحریک حوثی سے وابستہ ہزاروں افراد نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے۔ واضح رہے کہ یمن میں امریکہ کے ڈرون حملون میں تقریبا چالیس افراد مارے گئےہیں۔حوثی تحریک، یمن میں امریکی ڈرون حملوں کے بارے میں عوام میں شعور پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یمنی عوام کا کہنا ہےکہ امریکی ڈرون طیاروں سے ملک کے استحکام کو نقصان پہنچا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ پاکستان، افغانستان، یمن، صومالیہ اورسوڈان پر ڈرون حملے کررہی ہے جن میں سیکڑوں افراد مارے جارہے ہیں۔

.......

/169