ابنا: فلسطين کے انفارميشن سينٹر نے خبردي ہے کہ صہيونيوں نے اتوار کو اسرائيلي فوجيوں کي مدد سے باب المغاربہ کي جانب سے مسجد الاقصي کے صحن ميں داخل ہو کر اس مقدس مقام کي بے حرمتي کي ۔ مقبوضہ فلسطين ميں لاکر بسائے گئے صہيوني، اکثر وبيشتر مسجد الاقصي پر حملہ کرتے رہتے ہيں اور انہيں اسرائيلي فوجيوں کي حمايت بھي حاصل ہوتي ہے۔دوسري طرف فلسطين کے ادارہ اوقاف نے خبردار کيا ہے کہ مسجد الاقصي کوصہونيوں کي طرف سے خطرہ لاحق ہے ۔ فلسطين کے ادارہ اوقاف کے ماہرين نے خبردار کيا ہے کہ اگرمسجد الاقصي کے نيچے کھدائي کا سلسلہ جاري رہتا ہے تو اس سے مسجد کے وجود کو خطرہ لاحق ہوجائے گا ۔ان فلسطيني عہديداروں نے کہا کہ اس مقدس مقام کے اوپر اسرائيلي جنگي طياروں کے ذريعے جان بوجھ کر ساؤنڈ بيرير کي کراسنگ انجام دينے سے مسجد الاقصي کي ديواريں آہستہ آہستہ گرتي جارہي ہيں اور ان ديواروں ميں بڑے بڑے شگاف پڑتے جارہے ہيں۔فلسطين کے ادارہ اوقاف کے ايک عہديدار حمدي ذياب نے کہا کہ غاصب اسرائيلي حکومت مسجد الاقصي کي مسماري کے لئے کئي منصوبوں پر بيک وقت کام کررہي ہے ۔ انہوں نے کہا اسرائيلي حکومت دسيوں سال سے مسجد الاقصي کے نيچے کھدائي کررہي ہے مگر ہيکل سليماني سےمتعلق اسے اپنے دعوؤں کے ثبوت ميں کوئي چيز ابھي تک نہيں ملي ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصي کے نيچے کھدائي کا سلسلہ جاري رکھنے پر صہونيوں کا اصرار اس مسجد کو منہدم کرنے کے منصوبے کا ہي حصہ ہے ۔
.......
/169