17 اگست 2013 - 19:30
جموں کشمیر میں ہڑتال کی وجہ سے کاروباری اور تعلیمی ادارے بند

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی وجہ سری نگر میں کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

ابنا: ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی وجہ سری نگر میں کاروباری اور تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔ کشتواڑ میں گزشتہ ہفتے ہونے والے فسادات کے خلاف آل پارٹیز حریت نے ہڑتال کی اپیل کی تھی، ہڑتال کے باعث سری نگر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، ٹرانسپورٹ اورتعلیمی ادارے بھی بند اورسڑکیں سنسان ہیں، کشتواڑ کے فسادات میں 2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

.......

/169