17 اگست 2013 - 19:30
دھشتگردوں کے ہاتھوں شامی فوجی کا سر قلم

شام کے شہر حمص کے قریب واقع وادی النضارہ کے علاقے میں دھشتگردوں نے ایک سپاہی کا سر قلم کر دیا جبکہ چار عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام می سرگرم دھشتگردی گروہ’’ الدولۃ الاسلامیہ فی العراق و الشام‘‘ سے وابستہ عناصر نے دو ہفتہ پہلے ’’منغ‘‘ ایئرپورٹ سے جس فوجی کو اغوا کیا تھا اس کا سر قلم کر دیا ہے۔اس دھشتگردی گروہ نے اس وقت اس سپاہی کا سر تن سے جدا کیا جب اس نے شامی حکومت کی مخالفت کا اعلان کرنے سے انکار دیا۔ اطلاعات کے مطابق دھشتگرد دو ہفتے سے اسے شکنجے دے کر مجبور کر رہے تھے کہ وہ حکومت کے خلاف اپنی مخالفت کا اعلان کرے۔واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی اس دھشتگرد گروہ نے شیعہ نشین علاقے’’ نبل‘‘ اور ’’الزہرا‘‘ میں ۹ اور ۱۲ سالہ دو بچوں کو ذبح کر دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق دھشتگردوں نے وادی النضارہ کے علاقے میں چار عام شہریوں کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲