16 اگست 2013 - 19:30
لائن آف کنٹرول پر جاری ہے کشیدگی

ہندوستان نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان کی جانب سے بارہویں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی میڈیا نے دعوی کیا ہے ہے پاکستانی سکورٹی فورس نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں-کشمیر کے پنچھ ضلع کے مینڈھر اور حمیر پور علاقوں میں کنٹرول لائن پر ہندوستانی چوکیوں پر گولی باری کی۔ فی الحال اس حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔پاکستان کی جانب سے گولی باری کے جواب میں ہندوستانی فوجیوں نے بھی جوابی کاروائی کی۔ ہندوستان کے سیکورٹی ترجمان ایس این آچاریہ نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے جمعہ کی رات تقریبا 8.45 منٹ پر ہلکے ہتھیاروں سے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر کشیدگی مسلسل جاری ہے اور ایک ہفتے میں پاکستان نے بارہویں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایس این آچاریہ نے بتایا کہ گزشتہ دس دنوں میں اس طرح کا یہ 18واں واقعہ ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق، اس سے قبل پاکستانی افواج کی جانب سے ایل او سی پر کارگل اور دراس سیکٹر میں بھی فائرنگ کی تھی۔ واضح رہے کہ کارگل جنگ کے بعد پہلی بار اس سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 1999 میں کارگل جنگ ہوئی تھی۔

.......

/169