16 اگست 2013 - 19:30
پاکستان، ٹرین پر حملہ تین افراد جاں بحق

پاکستان کے علاقے سبی میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ریل گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے جس میں ۳ افراد جاں بحق اور دیگر ۱۳ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

ابنا: ذرائع کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ کی جانب جا رہی تھی کہ سبی کے نزدیک اس پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ۳ افراد جاں بحق ہو گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔  ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے روانہ تھی کہ بولان کے علاقے کولپور کے قریب پہاڑی سے ٹرین پر ایک راکٹ سے حملہ کردیاگیا، جس کے بعد فائرنگ بھی کی گئی،جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین مسافر جاں بحق جبکہ دیگر 23 زخمی ہوگئے،جاں بحق شخص اور زخمیوں کو سول اسپتال مچھ اور کوئٹہ منتقل کردیاگیا جہاں اُنہیں ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔
واقعہ کے بعد ٹرین کی سکیورٹی کیلئے موجود سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔
ادھر واقعہ کے بعد بولان میں کولپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ جس سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے بعد کراچی جانے والی بولان میل کو کولپور جبکہ لاہور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کو کوئٹہ اسٹیشن پر روک لیاگیا۔

.......

/169