16 اگست 2013 - 19:30
سلامتی کونسل نے مصریوں سے صبر و تحمل کی اپیل کی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مصر کے تمام فریق سے تشدد سے دور رہنے اور صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: مختصر نشست کے بعد سلامتی کونسل نے تشدد کے دوران ہوئی موتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور تمام فریق سے صبر وتحمل کی اپیل کی ہے۔ در ایں اثنا ترکی نے مصر سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔  دوسری جانب امریکا کے صدر باراک اوباما نے مصر میں خون ریزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کسی بھی فریق کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا  ہے کہ مصری حکام ایمرجنسی منسوخ کریں۔ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ مصر میں پیش آنے والے واقعات کے مدنظر امریکہ، مصر کو فوجی امداد کی فراہمی پر نظرثانی کر سکتا ہے تاہم مصری حکام نے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ باراک اوباما مصر کے حقیقی حالات سے واقف نہیں ہیں۔در ایں اثنا قاہرہ اور ديگر شہروں میں مسلسل دوسرے دن بھی کرفیو جاری رہا۔ جمعرات کو معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان اسکندریہ میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ اخوان المسلمین نے آج جمعہ کی نماز کے بعد مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

.......

/169