13 اگست 2013 - 19:30
اولیور اسٹون نے امریکی حکومت کی مذمت کی

مشہور امریکی فلم ڈائریکٹر اولیور اسٹون نے اس ملک کی حکومت کے جاسوسی پروگرام کی وجہ سے باراک اوبامہ کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اولیور اسٹون نے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیر کو ایک پریس کانفرنس میں، امریکی ایجینٹوں کی جانب سے لوگوں کی باتیں سنے جانے کی وجہ سے امریکی صدر باراک اوبامہ کو دھوکے باز بتایا۔الیور اسٹون نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے چلاے جانے والے جاسوسی پروگرام غیر قانونی ہیں اور اسکی کسی بھی صورت میں توجیہ نہیں پیش کی جاسکتی۔  اسٹون نے امریکی عوام کو حکومت کے جاسوسی پروگرام سے آگاہ کرنے پر ایڈورڈ اسنوڈن کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سی آئی اے کے سابق ایجینٹ ایڈورڈ اسنوڈن کو ہیرو بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے امریکی عوام کو حکومت کے جاسوسی پروگرام کی قربانی سے بچانے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا۔ واضح رہے کہ ایڈورڈ اسنوڈن نے 1 اگست 2013 میں روس میں عارضی پناہ لے لی ہے۔

.......

/169