13 اگست 2013 - 19:30
مصرمیں قتل عام

مصر کے بحران میں مزید شدت آگئي ہے۔ مصری فوج نے قاہرہ کے رابعۃ العدویہ میدان میں دھرنا دینے والوں کو منتشر کرنے کےلئے طاقت کا استعمال کیا اور معزول صدرکے حامیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں تازہ اطلاعات کے مطابق ڈھائي سو افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق مصری فوج نے قاہرہ کے رابعۃ العدویہ میدان میں دھرنا دینے والوں کو منتشر کرنے کےلئے طاقت کا استعمال کیا اور معزول صدرکے حامیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں تازہ اطلاعات کے مطابق ڈھائي سو افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ مصری فوج نے دھرنا دینے والوں پر آنسو گيس کے گولے بھی داغے۔ درایں اثنا مصر کی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ دھرنا دینے والوں کا قتل عام فوج یا پولیس نے نہیں کیا ہے۔ ادھر اس قتل عام کے بعد مصر کے معزول صدر مرسی کے حامیوں نے عوام سے اپیل کی ہےکہ مزید قتل عام کو روکنے کےلئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ اخوان المسلمون نے بھی اپنے حامیوں سے سڑکوں پر نکل کر بھرپور احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

.......

/169