13 اگست 2013 - 19:30
برطانیہ اور اسپین کے درمیان کشیدگي میں اضافہ

حکومت برطانيہ نے کہا ہے کہ وہ جبل الطارق کے قريب مزيد ہسپانويي چيک پوسٹوں کے قيام کے خلاف قانونی چارہ جوئي کا ارادہ رکھتي ہے.

ابنا: برطانوي وزيراعظم ڈيوڈ کيمرون نے جبل الطارق کے علاقے ميں قائم ہسپانوي چيک پوسٹيں ختم نہ کئے جانے پر سخت برھمي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو يورپي يونين ميں اٹھانے والے ہيں- دوسري جانب اسپين نے کہا ہے کہ مذکورہ چيک پوسٹيں اسمگلنگ کي روک تھام کے لئے ضروري ہيں جنہيں ختم کرنا ممکن نہيں ہے-حکومت اسپين کا کہنا ہے کہ وہ  برطانيہ کے ساتھ آبي تنازعے اور چيک پوسٹوں پر پيدا ہونے والے اختلافات کو سلامتي کونسل ميں لے جائے گي- حکومت برطانيہ اور اسپين کے درميان جبل الطارق کے معاملے پر اختلافات چلے آرہے ہيں- اس جزيرے پر سترہ سو تيرہ سے برطانيہ کي عملداردي قائم ہے ليکن اسپين بھي جبل الطارق پر حاکميت کا دعويدار ہے-

.......

/169