ابنا: پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرون طیارے بنانے اور گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کے شدید اعتراض کے بعد امریکہ کےڈرون حملوں میں کمی آگئی ہے۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی وجہ صرف ڈرون حملے نہیں ، اور بھی کئی وجوہات ہیں ،پنجاب میں طالبان کا کوئی بیس کیمپ موجود نہیں ،کوئی گروپ ملوث پایا تو سخت کارروائی کی جائے گی ،ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کیا جائے گا ، تین برسوں میں لوڈ شیڈنگ میں کافی حد تک کمی لے آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق اگر پاکستان میں ایسی صلاحیت موجود ہے تو اسے اپنی اس صلاحیت سے اپنے شہریوں کی حفاظت کے سلسلے میں استفادہ کرنا چاہیے۔....... /169
12 اگست 2013 - 19:30
News ID: 451108
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ڈرون طیارے بنانے اور گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کے شدید اعتراض کے بعد امریکہ کےڈرون حملوں میں کمی آگئی ہے۔