ابنا: افریقی ملک نائجیریا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ریاست بورنو میں کونگڈوگا کے علاقے میں پیش آیا جو ریاستی دارالحکومت میدوگوری سے پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔تاحال یہ واضح نہیں کہ ان ہلاکتوں کا ذمہ دار کون ہے۔
نائجیریا کے ایک مقامی اخبار کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے 26 افراد کو علاج کے لیے میدوگوری منتقل کیا گیا ہے۔
نائجیریا کے شمالی علاقے میں 2009 کے بعد سے اسلام پسند گروپ بوکوحرام پر ہزاروں افراد کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔
بوکوحرام نائجیریا کی حکومت کا تختہ الٹ کر شمالی علاقوں میں اسلامی ریاست کے قیام کا خواہاں ہے۔ نائجیریا کی حکومت نے مئی میں تین شمال مشرقی ریاستوں میں اسلامی شدت پسندوں سے لڑائی کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی تھی.......
/169