8 اگست 2013 - 19:30
دہلی میں دھماکے کی دھمکی، ہائی الرٹ

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی ميں، ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی ملنے کے بعد، ہائی الرٹ کردیا گیا ہے

ابنا: ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی ميں، ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کی دھمکی  ملنے کے بعد، ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ۔ شین ہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ایک اعلی پولس افسر نے ، کہ جس کا نام اس رپورٹ میں ذکر نہیں کیا گیا ہے ، کہا کہ ہندوستان کے یوم آزادی 15 اگست کی آمد کی مناسبت سے یہ دھمکی دی گئی ہے اور اس دھمکی کے ملنے کے بعد بازاروں ، پرہجوم علاقوں ، سرکاری اور اونچی عمارتوں میں سخت حفاظتی انتظامات  کئےگئے ہیں ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔ گذشتہ ہفتے افغانستان ميں بھی ہندوستانی سفارتخانے کے سامنے ایک دہشت گردانہ کاروائی انجام پائي تھی اور کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر بھی پانچ ہندوستانی فوجی مارے گئےتھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲