ابنا: پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ایران سے گیس درآمد کرنے کے منصوبے کو مکمل کرنے کے معاہدے پے کاربند ہے۔ پاکستان کے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے ایک اخبار کو دیئےگئے انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک، ایران کے ساتھ گیس منصوبے کو مکمل کرنے کے اپنے قانونی حق کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔انہوں نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی صورت میں امریکہ کی طرف سے لگائی جانے والے ممکنہ پابندیوں کے بارے میں بھی کہا کہ پاکستان، اپنے قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے تہران کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا اور ایران سے گیس درآمد کرنے کے منصوبے کو مکمل کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کو عملی بنانے والے نکات کا جائزہ لینے کے بعد جلد ہی وہ ایران کا دورہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449950
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ایران سے گیس درآمد کرنے کے منصوبے کو مکمل کرنے کے معاہدے پے کاربند ہے۔