اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے آج صبح دمشق کے مشرق میں واقع شہر عدرا کے نزدیک دھشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کرکے ۶۲ باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔شام کے سرکاری نیوز ایجنسی’’سانا‘‘ کے مطابق فوج کے اس حملے میں ہلاک ہونے والے دھشتگروں کا تعلق جبھۃ النصرہ اور القاعدہ سے تھا کہ جن کے درمیان غیر شامی دھشتگرد بھی موجود تھے۔اس نیوز ایجنسی کے مطابق اس ٹھکانے میں موجود تمام دھشتگرد ہلاک ہو گئے اور ان کا اسلحہ ضبط ہو گیا ہے۔’’عدرا‘‘ دمشق کے شمال میں واقع وہ علاقہ ہے جو کئی مہینوں سے دھشتگردوں کے محاصرے میں تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449667
شامی فوج نے آج صبح دمشق کے مشرق میں واقع شہر عدرا کے نزدیک دھشتگردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کرکے ۶۲ باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔