اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بغداد کے مختلف علاقوں میں ۱۲ بم دھماکے ہوئے ہیں۔ ان دھماکوں میں ۱۳۲ افراد جانبحق اور زخمی ہوئے ہیں۔بغداد کے مرکزی علاقے الکرادہ میں ہونے والے دھماکوں میں ۵ افراد شہید اور ۱۶ زخمی ہوئے ہیں۔ زعفرانیہ، الدورہ اور عرصات الہندیہ کے علاقوں میں ہونے والے ۴ کار بم دھماکوں میں ۱۱ افراد جانبحق اور ۳۳ زخمی ہوئے ہیں۔شمال بغداد میں حسینیہ کے علاقے میں ۳ کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں ۱۱ افراد شہید اور ۱۶ زخمی ہوئےہیں۔ بغداد میں ہونے والے ۲ واقعات میں ۳ مسلح افراد ہلاک ہوئےہیں۔گزشتہ شب بغداد کے علاقے میں ہونے والے دھماکوں میں مجموعی طور پر ۴۶ افراد شہید اور ۸۶ زخمی ہوئےہیں جبکہ عراق کے بعض دیگر ذرائع جیسے سومریہ نیوز نے زخمی ہونے والوں کی تعداد ۹۵ بتائی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449604
عراقی ذرائع کے مطابق عراق میں گزشتہ شب و روز ہونے والوں دھماکوں میں کئی افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔