ابنا: مصرمیں فوجی حکومت کے مخالف علماء نے مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ گذشتہ روز فوجی حکومت کے حمایت یافتہ شر پسند عناصر نے کھلے عام مسجدوں پر حملے کرکے مساجد اور قرآن مجید کی بےحرمتی کی ۔علماء مصر نے اس اقدام کو سابق صیہونی وزیراعظم ایریل شیروں کے ہاتھوں فلسطینی مسجدوں کی بے حرمتی کی مانند قراردیا ہے۔ علماء مصر نے عوام سے اپیل کی ہے یہ بھر پور طرح سے مساجد کا دفاع کریں۔علماء مصر کے اس گروہ کے مطابق مصر میں فوجی بغاوت اسلام و مسلمین سے جنگ کے مترادف ہے اور فوجی بغاوت کرنے والے صیہونیوں سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔علماء مصر نے مساجد میں نمازیوں کی آمد و رفت پر حکومت کی پابندی کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ مسجد، خانہ خدا ہے اور مسلمانون کو اپنی مساجد میں عبادت بجالانے کا حق ہے۔ واضح رہے کہ مصری فوج نے تین جولائي کو اخوان المسلمین سے وابستہ صدر محمد مرسی کو معزول کرکے آئين معطل کردیا تھا جس کےبعد مصر میں حالات بحرانی ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449439
مصرمیں فوجی حکومت کے مخالف علماء نے مساجد پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ گذشتہ روز فوجی حکومت کے حمایت یافتہ شر پسند عناصر نے کھلے عام مسجدوں پر حملے کرکے مساجد اور قرآن مجید کی بےحرمتی کی ۔