4 اگست 2013 - 19:30
شیخ قرضاوی: مرسی کی حمایت ’’واجب عینی‘‘ ہے

اخوان المسلمین کا معنوی باپ اور امریکی مفتی نے مرسی کے حمایت کے سلسلے میں فتویٰ دیتے ہوئے کہا ہے: ہر وہ شخص جس نے اسلام قبول کیا ہے اس پر واجب ہے کہ مرسی کی حمایت میں ’’رابعۃ العدویہ‘‘ اور ’’ النہضہ‘‘ اسکوائروں پر حاضر ہو۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیخ قرضاوی سعودی عرب کے وہابی مفتیوں کی طرح احمقانہ فتوے دینے میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔ اس بار پھر انہوں نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی حمایت کو واجب عینی قرار دیا ہے!شیخ یوسف قرضاوی نے اپنی ویب سائٹ پر فتویٰ شائع کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ہر وہ شخص جس نے اسلام قبول کیا ہے اس پر واجب ہے کہ وہ مصر کے ’’رابعہ العدویہ‘‘ اور’’النہضہ‘‘ اسکوائروں پر مرسی کے حامیوں کے ساتھ شامل ہو جائے۔انہوں نے عبد السیسی کے حامی افراد کو جنہوں نے مرسی کو حکومت سے برطرف کیا تھا مخاطب کر کے کہا: خداوند عالم ان تمام لوگوں سے انتقام لے گا جنہوں نے السیسی کی حمایت کر کے مرسی کو حکومت سے برکنار کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲