ابنا: افغان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ، مشرقی افغانستان کے ننگرہار صوبے کے دارالحکومت جلال اباد میں واقع ہندوستانی قونصل خانے کے قریب صبح 10 بجے ہوا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق، خود کش کار بم، قونصل خانے سے تقریبا 200 میٹر دور پھٹا۔ اس سے قونصل خانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچااور نہ ہی واقعہ میں کوئی ہندوستانی ملازم ہلاک ہوا۔اگرچہ ارد گرد کے کئی گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔واقعہ کے بعد افغان سیکورٹی فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔فی الحال کسی بھی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
.......
/169