ابنا: پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ گن مین زخمی ہو گیا۔پشاور سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے داؤودزئی میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی جب آریانہ روڈ پر نامعلوم افراد نے موبائل پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دائودزئی امیر سلطان اور ان کا ڈرائیور جاوید موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ گن مین عمران زخمی ہو گیا واقعہ کے بعدپولیس نے جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ سی سی پی او لیاقت علی کا کہنا تھا کہ پشاور کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں کئی اہم کامیابیاں بھی ہوئی ہیں۔ ایسے واقعات ان آپریشنز کا ردعمل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 اگست 2013 - 19:30
News ID: 447692
پاکستان کے شہر پشاور کے علاقے داؤدزئی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے ایس ایچ او اور ڈرائیور جاں بحق جبکہ گن مین زخمی ہو گیا۔