ابنا: ہندوستان نے آج کہا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے عمل کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع کرے گا۔ہندوستان کی نئی سیکرٹری خارجہ سجاتا سنگھ نے عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد ہندوستان کی اس منشا کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان وہیں سے بات چیت کا دوبارہ آغاز کریگا کہ جہاں سے پچھلی حکومت کے ساتھ بات چیت ختم ہوئی تھی۔نئی خارجہ سکریٹری نے اپنے پہلے دورے کے لئے بھوٹان کا انبخاب کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھوٹاني وزیر اعظم کو دورۂ ہندوستان کی دعوت دے رکھی ہے اور وہ اپنے اس دورے میں ان کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 447396
ہندوستان نے آج کہا ہے کہ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے عمل کو ترجیح دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع کرے گا۔