ابنا: پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع گوادر میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں سات اہلکار ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ گوادر کے علاقے سن سر میں پاک ایران کے سرحدی علاقے کے قریب صبح کے وقت اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا اور فا ئر نگ کی۔علاقہ میں رابطہ کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سا منا رہا۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکز ئی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکار وں کی فوری طور پر اسپتال منتقلی اور طبی امداد کی فراہمی کے لئے انتظا میہ کو اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242
26 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 445543
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع گوادر میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں سات اہلکار ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔