ابنا: اصفہان کے معروف استاد و اخلاق آیت اللہ ناصری نے اپنے درس اخلاق میں روایات کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ معصومین﴿ع﴾ ہمارے اعمال پر شاہد و ناظر ہیں اس لئے ہمیں نیک اعمال انجام دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ائمہ اہل بیت﴿ع﴾ اپنے شیعوں کے نیک اعمال کو دیکھتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں جبکہ شیعوں کے ناپسندیدہ اعمال ائمہ﴿ع﴾ کو رنجیدہ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو کسی نہ کسی مصیبت کا سامنا ضرور رہتا ہے ائمہ معصومین﴿ع﴾ کی سیرت ہے کہ مصیبتوں میں ہمیشہ صبر سے کام لیا جائے کیونکہ صبر مومن کا سرمایہ ہے۔
.....
/169