24 جولائی 2013 - 19:30
قرآن کریم سے لگاو انسان کی زندگی سے مایوسی کو دور کرتا ہے

امام جمعہ قزوین نے کہا ہے کہ اگر ہم قرآن کریم سے مانوس ہوجائیں تو ہماری زندگیوں سے ناامیدی اور اضطراب کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ابنا: امام جمعہ قزوین حجۃ الاسلام عبدالکریم عابدینی نے قزوین کی اوپن یونیورسٹی میں منعقدہ قرآنی محفل میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق رمضان المبارک میں جہنم کے دروازے بنداورجنت کے دروزاے کھل جاتے ہیں اور شیطان کو باندھ دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم سب کو اس فرصت سے اللہ تعالی ٰکے نزدیک ہونے کے لیے بخوبی استفادہ کرنا چاہیے اور اس مقدس مہینے کے ہر لمحہ سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے۔امام جمعہ قزوین نے قرآن کریم پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن کریم کی تلاوت اور تفسیر کرنا بہت اہم ہے لیکن اس الہی کتاب سے مانوس ہونا اور اس کے فرامین پر عمل کرنا انسان کی نجات کا باعث ہے لہذا ہمیں قرآن کریم پر توجہ کو اپنے کاموں کے سرفہرست قرار دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر ہم تقویٰ الہی اختیار کر لیں تو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی طرح دلوں پر حکومت کریں گے اور معاشرے اور دنیا میں موثر واقع ہوں گے۔حجۃ الاسلام عابدینی نے کہا ہے کہ اگر ہم قرآن کریم سے مانوس ہو جائیں تو ہماری زندگیوں سے مایوسی اور اضطراب کا خاتمہ ہو جائے گا۔

.....

/169