24 جولائی 2013 - 19:30
شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات شروع

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم شام پہنچ گئی ہے جو شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرے گي۔

ابنا:  اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم شام پہنچ گئی ہے جو شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرے گي۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کا وفد شام کے حکام سے تحقیقات کے طریقوں کےبارے میں تبادلہ خیال کرے گا۔شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے ذمہ دار آکہ سلسٹروم اور اقوام متحدہ میں ترک اسلحہ ٹیم کی سربراہ آنجلا کانہ شام کے وزیرخارجہ ولید معلم اور ماہرین سے ملاقات کریں گے۔ اقوام متحدہ کے اس وفد کو شام کے دیگر علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگي۔واضح رہے مغربی ممالک شام پر الزام لگارہے ہیں کہ شام کی فوج نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئےہیں جبکہ شام کا کہناہے کہ مغربی اور بعض عرب ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔دو ہفتے قبل روسی تحقیقاتی ٹیم نے اعلان کیا تھا کہ دہشتگردوں نے سیرین گيس سے حملے کئے تھے۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲