22 جولائی 2013 - 19:30
حضرت زینب (س) کے مزار پر حملہ قابل مذمت ہے، حاجی حنیف طیب

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اس سانحہ پر سارا عالم اسلام سوگوار ہے، اس واقعہ سے پاکستانی مسلمانوں میں شدید تشویش اور بے چینی پھیل گئی ہے۔۔

ابنا: نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے دمشق شام میں حضرت بی بی زینب (س) کے مزار مبارک پر میزائل حملے اور سجادہ نشین سمیت متعدد زائرین کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سانحہ پر سارا عالم اسلام سوگوار ہے۔ اجلاس میں شبیراحمد قاضی، مولانا ابرار احمد رحمانی، پیر غلام حسین چشتی، جمیل احمد نورانی، سید ارشد عقیل، تاج الدین صدیقی، صوفی محمد حسین لاکھانی، سید محمد حنیف بخاری، مولانا شاہدین اشرفی، مولانا ریاض الدین قادری، محمد شریف قادری، ڈاکٹر محمد حسن قائم خانی، محمد شفیع قادری، محمد سلیم عطاری، فردوس عالم، سید کامل شاہ، سید اعجاز شاہ صلاح الدین و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پاکستانی مسلمانوں میں شدید تشویش اور بے چینی پھیل گئی ہے۔

.......

/169