21 جولائی 2013 - 19:30
اسلامی حکومتوں نے استعماری قوتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

امام جمعہ مشہد آیت اللہ علم الھدی نے کہا کہ اسلامی حکومت نے استعماری قوتوں کے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیا۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق امام جمعہ مشہد آیت اللہ علم الھدی نے تبلیغ تھنک ٹینک کے عہدے داروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ تمام استعماری قوتوں نے اسلامی حکومت کو کمزور کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈوں کا استعمال کیا لیکن اسلامی حکومت نے ان قوتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے تبلیغ کے حوالے سے کہا ہے کہ علماء مساجد اور مختلف تبلیغی مراکز کو استعمال میں لاتے ہوئے اس فریضے کو ادا کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تبلیغ میں سستی سے کام نہیں لینا چاہیے جب لوگوں کی فکری تربیت ہو جائے گی تو وہ تمام انحرافات کو خود ہی چھوڑ دیں گے۔

.......

/169