21 جولائی 2013 - 19:30
محمد مرسی کی ماہ رمضان میں بھوک پڑتال

مصر کے معزول ہونے والے صدر محمد مرسی نے بھوک ہڑتال شروع کردی۔

ابنا: روس کے ٹیلی ویژن نے اپنی بریکنگ نیوز میں کہا کہ مصر کے معزول ہونے والے صدرمحمد مرسی نے اپنی برطرفی اور گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی۔تاہم اخوان المسلمین کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ محمد مرسی نے اس خوف سے کہ اس کے کھانے میں زہر ملا کر انھیں ہلاک نہ کر دیا جائے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔واضح رہے کہ فوج کی جانب سے صدر مرسی کو معزول کئےجانے کے بعد سے ان کے حامیوں نے دھرنے اور مظاہرے شروع کئےجو بدستور جاری ہیں جس کے دوران محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپیں بھی ہوئيں اور ان جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲