ابنا: ڈان اخبار کی انٹرنٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی پارلمنٹ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہےکہ کس طرح سے وہابی سلفی گروہ مشرق وسطی سے باہر کے ممالک میں پوری دنیا کے گروہوں کو مسلح اور ان کی حمایت کر رہے ہیں ۔اس رپورٹ میں وہابی سلفی گروہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس لحاظ سے کہ یہ گروہ ہمیشہ مخالفین کو قتل کرنے اور حامیوں کو اکسانے میں مصروف ہے عالم اسلام کا کوئي بھی ملک ان کے دہشت گردانہ اقدامات سے محفوظ نہیں ہے ۔ اس رپورٹ میں عرب کے ان خیراتی اداروں کو ،جو وہابی اور سلفی آئین کی تبلیغ کر رہے ہیں ، ساری دنیا کے عوام اور حکومتوں کے لئے بنیادی اور اہم خطرہ قرار دیاگیا ہے ۔شام میں بدامنی کا اہم عامل سلفی وہابی گروہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443338
یورپی پارلمنٹ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سلفی وہابی گروہ عالمی دہشت گردی کی اصل اور بنیاد ہیں ۔