ابنا: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑامیں واقع ایک گھر میں دھماکے سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پٹیل پاڑا میں ایک رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر واقع ایک فلیٹ میں دھماکاہوا، دھماکے کی آواز زوردارنہیں تھی، پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کررہے ہیں۔اس سے پہلے کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب دھماکے میں میٹروپولیٹن کمشنرمتانت علی خان سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق میٹروپولیٹن کمشنرمتانت علی خان کی سرکاری گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی سرکاری گا ڑی میں عیسیٰ نگری قبرستان کے قریب سے گزر رہے تھے۔زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے نتیجے میں میٹروپولیٹن کمشنرمتانت علی خان اور انکے محافظ سمیت ۳ افراد زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متانت علی کی ٹانگوں پر زخم آئے ہیں تاہم تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے، ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
20 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 443021
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے پٹیل پاڑامیں واقع ایک گھر میں دھماکے سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔