ابنا: علماء اسلام نےشام میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی نواسی حضرت بی بی زینب(س) کے روضہ مبارک پر سلفی وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت بی بی زینب (س) کے روضہ پر حملہ یزیدی اور ابلیسی قوتوں کا کام ہے۔ مسلمان علماء نے سلفی وہابی درندوں کو عالمی استعماری طاقتوں کا ایجنٹ اور آلہ کار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی اس سے قبل اولیاء کرام کے مزاروں کی توہین و بے حرمتی کرتے اورمسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے تھے اور اب انھوں پیغمبر اسلام (ص) کے خاندان کو اپنی بربریت کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے جو خطرے کی گھنٹی ہے علماء کا کہنا ہے یزیدی ٹولہ آج سلفی وہابیوں کی شکل میں ظاہر ہوگیا ہے جو آل رسول (ص) کو قبروں میں بھی چین سے نہیں رہنے دیتا، علماء اسلام نے سلفی وہابیوں کو یزیدی اور استعماری ایجنٹ اور آلہ کار قراردیا ہے۔ سلفی وہابی یزیدیوں نے اس سے قبل شام میں پیغمبر اسلام (ص)کے صحابی حضرت حجر بن عدی کے روضہ کو تباہ اور ان کی قبر مبارک کو کھود کر ان کی لاش کو کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔
.......
/169