اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم تکفیری دھشتگردوں نے گزشتہ روز دمشق کے مضافات میں واقع حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اس دھشتگردانہ حملے میں حرم حضرت زینب (س) مینیجر ’’انس رومانی‘‘ شہید ہو گئے ہیں۔العھد نیوز ایجنسی نے گزشتہ روز ایران کے شام ۹ بجے خبر دی کہ حرم حضرت زینب (س) کے محافظین نے بھی جوابی کاروائیوں میں دھشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔ حرم کو پہنچنے والے نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442792
شام میں سرگرم تکفیری دھشتگردوں نے گزشتہ روز شام میں حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔