ابنا: بحرين کي وزارت خارجہ نے جمعرات کو اعلان کيا ہے کہ بدھ کي رات شہر الرفاع کي مسجد کے سامنے کار بم کا دھماکہ ہوا ہے جس سے کوئي نقصان نہيں ہوا - بحرين کے جنوبي صوبے کے پوليس چيف نے اسے ايک دہشتگردانہ کارروائي قرار ديا اور کہا کہ دھماکے کي خبر ملتے ہي سيکورٹي دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ضروري حفاظتي اقدامات کئے - بحرين ميں اس سے پہلے بھي دارالحکومت منامہ اور اس کے مضافات ميں متعدد بم دھماکے ہوچکے ہيں جن سے کوئي نقصان نہيں ہواتھا -
بحرين کي انقلابي تنظيم جميعت الوفاق نے بدھ کي رات ہونے اولے بم دھماکے کي مذمت کرتے ہوئے اعلان کيا ہے کہ بحرين کے انقلابي ہر قسم کے تشدد آميز اقدام کے مخالف ہيں اور اس کي مذمت کرتے ہيں - جميعت الوفاق نے کہا ہے کہ اس مشکوک دھماکے بعد حکام نے جلدبازي ميں جو غير ذمہ دارانہ بيانات ديئے ہيں ان سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت اس واقعے سے سياسي فائدہ اٹھانا چاہتي ہے-
قابل ذکر ہے کہ بحرين کے عوام کي انقلابي تحريک جو ڈھائي سال سے زيادہ عرصے سے جاري ہے مکمل طور پر پر امن ہے اور بحرين کي انقلابي قوتوں نے بارہا اعلان کيا ہے کہ ان کي تحريک تشدد پر يقين نہيں رکھتيں اور بحرين ميں جو نمائشي دھماکے ہوئےہيں انہيں آل خليفہ حکومت کي سازش سمجھتي ہيں -
بحرين کي جماعت عمل اسلامي کے ايک سينئر رکن اور انقلابي کارکن راشد الراشد نے بھي کہا ہے کہ اب تک کسي بھي جماعت يا تنظيم نے بحرين ميں ہونے والے بم دھماکوں کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے اور سبھي جماعتيں اس بات پر متفق ہيں کہ بحرين کے عوام تشدد کے مخالف ہيں اور اپني انقلابي تحريک کو پر امن رکھنا چاہتے ہيں - انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ يہ دھماکے آل خليفہ حکومت کے کارندوں کا کام ہوسکتا ہے کہا کہ بحرين کي آل خليفہ حکومت ان دھماکوں اور تخريبي کاروائيوں کو انقلابيوں سے منسوب کرکے عوام کے پر امن مظاہروں کي سرکوبي کے لئے فضا ہموار کرنا چاہتي ہے - راشد الراشد نے اس بات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بحرين ميں عوام کي سرکوبي ميں بحريني سيکورٹي اہلکاروں کے ساتھ غير ملکي فوجي بھي شريک ہيں کہا کہ عملي طورپر بحرين پر غير ملکي قبضہ ہوچکا ہے - العالم نے بھي اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ بحرين کے عوم کي پر امن انقلابي تحريک کي سرکوبي کے لئے برطانيہ اور امريکا کي انٹيليجنس اور اسلحہ جاتي سپورٹ حاصل ہے - اس کے علاوہ فرانسيسي، بحرين کے سيکورٹي افسروں کو ٹريننگ دے رہے ہيں - اس صورتحال کے پيش نظر کہا جاسکتا ہے کہ بحرين کے عوام کي پر امن انقلابي تحريک کے مقابلے ميں آل خليفہ حکومت کي مغربي اور عرب حکومتوں کي مکمل حمايت حاصل ہے - ليکن بحرين کے عوام اپني انقلابي تحريک کو اس کے منطقي انجام تک پہنچانے کے لئے مصمم ہيں اور انہوں نے اعلان کيا ہے کہ دنيا کي ساري استبدادي طاقتيں مل کے بھي ان کي پر امن انقلابي تحريک کو نہيں روک سکتيں -
.......
/169