ابنا: سعودی عرب نے شام کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں کے تحت شام کے ڈاکٹروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔شام کے اخبار الوطن کے مطابق سعودی حکومت نے شام کے ڈاکٹروں کو جو سعودی عرب میں کام کررہے ہیں بشار اسد کی حکومت کی حمایت کا الزام لگا کر ملک سے نکال دیا ہے۔شام کے ڈاکٹر، سعودی عرب کے کم از کم چار شہروں میں کام کررہے تھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب شام میں دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی ہے اور انہیں پیسہ اور ہتھیار فراہم کررہا ہے۔ادھر شام کی فوج نے ترکمنستانی جنگجووں پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے جو شام کی حکومت کے خلاف برسرپیکار تھا۔یاد رہے کہ مراتب نامی ایک انتھا پسند تکفیری گروہ نے ترکمنستان سمیت مرکزی ایشیا کی بعض جمہوریاؤں سے جنگجووں کو شام کی حکومت کے خلاف لڑنے کےلئے شام بھیجا ہے۔شام کے حکام کے مطابق اس وقت انتیس ملکوں کے دہشتگرد، ملت شام کے خلاف لڑرہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442036
سعودی عرب نے شام کے خلاف دشمنانہ پالیسیوں کے تحت شام کے ڈاکٹروں کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔