16 جولائی 2013 - 19:30
ریاست بہار کے ایک اسکول میں کھانے میں زہر کی وجہ سے20بچے ہلاک

ہندوستانی ریاست بہار کے ایک اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے والے20بچے زہر سےہلاک ہو گئے جبکہ اسپتال میں زیر علاج48بچوں میں سے 27 بچوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔

ابنا: ہندوستانی ریاست بہار کے ایک اسکول میں دوپہر کا کھانا کھانے والے20بچے زہر سےہلاک ہو گئے جبکہ اسپتال میں زیر علاج48بچوں میں سے 27 بچوں کی حالت اب بھی تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق یہ کھانا ریاست بہار کے ضلع سارنا کے ایک گاوٴں کے پرائمری اسکول میں بچوں کو دیا گیا تھا۔ چاول ، دال پرکھانا کھاتے ہی بچے بیمار ہوگئے ،بچوں کو فوراً ہی اسپتال لے جایا گیا ،جہاں گیارہ بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی۔ باقی آٹھ بچے دوران علاج چل بسے۔اسپتال میں داخل 27 بچوں کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ اسکول کے پرنسپل کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے،جو واقعہ کے بعد سے فرارہے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے ہر بچے کے گھرانے کو 2لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیاہے۔

.......

/169