15 جولائی 2013 - 19:30
عراق میں القاعدہ کا مفتی ہلاک

عراق کے شہر تکریت میں فوج اور دھشتگردوں کے درمیان ہونے والے جھڑپ میں القاعدہ کے ایک مفتی کی ہلاکت کی خبر ملی ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کی پولیس نے بتایا ہے کہ شہر تکریت میں آج عصر کے وقت عراقی فوج اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جس میں القاعدہ کا ایک مفتی جو ان کی رہنمائی کر رہا تھا ہلاک ہو گیا۔ادھرموصل کے قریب حمام العلیل کے علاقے میں دھشتگردوں کی طرف سے فوجی ہیڈکواٹر پر داغے گئے ماٹر گولوں کے نتیجے میں ایک عام شہری جانبحق اور ۹ زخمی ہوئے ہیں ۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲