13 جولائی 2013 - 19:30
مرسی کی بحالی کے لیے مظاہرے جاری

مصرمیں معزول صدر مرسی کی بحالی کے لئے مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین صدارتی محل کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ابھی تک انھیں کا میابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔

ابنا: مصرمیں معزول صدر مرسی کی بحالی کے لئے مظاہرے جاری ہیں اور مظاہرین صدارتی محل کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ابھی تک انھیں کا میابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔مصرسےموصولہ رپورٹ کے مطابق معزول صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی وزارت دفاع کےسامنے جمع ہیں اور وہ مرسی کی بحالی کیلئے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ فوج نے وزارت دفاع کی سکیورٹی سخت کر کے صدارتی محل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود پرجوش مظاہرین صدارتی محل کی جانب بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب مرسی کے مخالفین کا پڑاو تحریراسکوائرمیں ہے اور مظاہرین مرسی کے خلاف اورعبوری حکومت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔  یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل مصر کی فوج نے صدر محمد مرسی کو صدارت کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔ مصرکے سابق صدر کی معزولی پرلبنانی روزنامے الاخبار نے سعودی عرب اور امریکہ کو مرسی کی سرنگونی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ادھر بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب، مصری پارٹیوں کے درمیان اختلافات ڈال کر سابق ڈکٹیٹر کے کارندوں کو برسر اقتدار لانا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲