ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کی والیبال کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔صدرمملکت جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کی والیبال کی ٹیم کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ والیبال میں ایران کا،دنیا کی نامور ٹیموں منجملہ اٹلی، جرمنی،بوسنیہ اور کیوبا کو شکست دینا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ ایرانی جوان، کھیل کے عالمی مقابلوں میں قابل فخر کارنامے انجام دینے کی بھوپور توانائی رکھتے ہيں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ جوان، مستقبل میں اور زیادہ مثالی کارنامے انجام دیں گے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کی والیبال کی ٹیم نے حالیہ عالمی مقابلوں میں دنیا کی نامور ٹیموں منجملہ اٹلی، جرمنی،بوسنیہ اور کیوبا کو شکست دیکر اہم کامیابی حاصل کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440425
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایران کی والیبال کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔