11 جولائی 2013 - 19:30
مصر میں مرسی کے حامیوں کا احتجاج جاری+تصاویر

مصر میں معزول صدر مرسی کی بحالی کےلئے مظاہرےجاری ہیں اور مظاہرین صدارتی محل کی جانب پیش قدمی میں پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔

ابنا: مصر میں معزول صدر مرسی کی بحالی کےلئے مظاہرےجاری ہیں اور مظاہرین صدارتی محل کی جانب پیش قدمی میں پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔مصرسے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی صدارتی محل اور دارالحکومت قاہرہ کے مشہور تحریر اسکوئر کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔ فوج نے صدارتی محل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے لیکن اس بار مظاہرین خاصے پرجوش اور پرامن انداز سے صدارتی محل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے تحریر اسکوئر کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ مظاہرین تحریر اسکوئر تک پہنچنے کے لئے پولیس کی چیک پوسٹوں کو عبور کرنے میں سرگرم ہیں۔واضح رہے اخوان المسلمین نے فوجی بغاوت کے خلاف آج جمعہ کو ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ بدھ کو مصر کی فوج نے اس ملک کے صدر محمد مرسی کو اس ملک کی صدارت کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔مصرکے سابق صدر کی معزولی پرلبنانی روزنامے الاخبار نے سعودی عرب اور امریکہ کو مرسی کی سرنگونی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔ادھر بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سعودی عرب، مصری پارٹیوں کے درمیان اختلافات ڈال کر سابق ڈکٹیٹر کے کارندوں کو برسر اقتدار لانا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲