ابنا: پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہےجس میں آج بھی کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔کراچی سے موصولہ پورٹ کے مطابق آج کراچی کے علاقے لائنزایریا میں مسلح کارسواروں نے کرائم برانچ کے ریٹائرڈ ایس پی ملک مقصود کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملک مقصود شدید زخمی ہوئے۔کراچی میں فائرنگ اور تشددکے دوسرے واقعات میں دو افراد ہلاک اور 4افراد زخمی ہوگئے۔ادھرآسو گوٹھ میں رینجرز آپریشن کےخلاف احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مظاہرین نےنیشنل ہائی وے کو بلاک کر دیا ہے۔مظاہرین آّپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439736
پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہےجس میں آج بھی کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔