10 جولائی 2013 - 19:30
رمضان المبارک کے موقع پر قطری امیر کی ایران کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

قطر کے نئے حکمران شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر ایران کے نو منتخب صدر حسن روحانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ابنا: بدھ کے روز ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے قطری امیر نے حسن روحانی کو ایران کا نیا صدر منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی اور کہا کہ دوحہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

واضح ہو کہ 14 جون کو ایران کے صدارتی انتخابات میں حسن روحانی کو 50.7 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور انہوں نے صدارتی انتخاب جیت لیا تھا۔

ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق، صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 72.7  فیصد رہا۔

ایران کے نو منتخب صدر نے بھی نئے قطری حکمران، ان کی حکومت اور خلیج فارس کے اس ملک کی قوم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور رمضان المبارک کی آمد پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
دونوں رہنماؤں نے ایران اور قطر کے درمیان قریبی دوطرفہ تعلقات کے استحکام پر زور دیا۔

.......

/169