10 جولائی 2013 - 19:30
مصری عوام میں امریکہ سے نفرت

مصر میں عوام کی اکثریت، امریکہ سے نفرت کرتی ہے۔

ابنا: امریکی محققین کی رپورٹوں سے معلوم ہوتا ہےکہ مصر میں ہر دس شہریوں میں سے آٹھ، امریکہ سے سخت نفرت کرتےہیں۔اس رپورٹ کے مطابق مصر کے عوام میں صرف سولہ فیصد امریکہ کے حق میں مثبت خیال رکھتے ہیں۔ ان رپورٹوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں تین چوتھائي لوگ اوباما کی کارکردگي سے ناراض ہیں۔مصر کے عوام امریکہ سے اپنے ملک کی فوجی اور مالی وابستگي سے بھی بہت ناراض ہیں۔ پچاس فیصد مصری باشندوں کا کہنا ہےکہ امریکہ سے مالی امداد لینے سے ان کے ملک کو نقصان ہی ہوا ہے۔

.......

/169